ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور قومی شاہراہ پر ممبئی سے منگلورو جانے والی پرائیویٹ بس جل کر خاکستر : تمام مسافر محفوظ

یلاپور قومی شاہراہ پر ممبئی سے منگلورو جانے والی پرائیویٹ بس جل کر خاکستر : تمام مسافر محفوظ

Thu, 16 Dec 2021 19:14:21    S.O. News Service

یلاپور:16؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) ممبئی سے منگلورو جانے والی ’مرسی ٹراویلس‘ نامی  پرائیویٹ بس میں شہر کی قومی شاہراہ پر  اچانک آگ لگنے سے بس جل کر خاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کرشماتی طورپر بس کے سبھی مسافر محفوظ رہ گئے ہیں۔

پرائیویٹ بس ممبئی سے منگلورو کے لئے روانہ ہوئی تھی،یلاپور کی قومی شاہراہ 63پر  صبح سویرے 5گھنٹے کے قریب چلتی بس میں اچانک آگ لگنے سے حادثہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بس پر 28مسافرسوار تھے۔ شارٹ سرکٹ سے بس میں آگ لگنے کا شبہ جتایاگیا ہے۔ بس سڑک پر گھنٹوں جلتی رہی، کافی دیر بعد پہنچافائر برگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔

یلاپور پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے اور کیس درج کرلیا ہے۔


Share: